Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان : “یومِ سیاہ کشمیر” کے موقع پر سیمینار اور یکجہتیِ کشمیر ریلی کا اہتمام

یوم کشمیر کے سلسلے میں ویمن یونیورسٹی میں سیمینار کا اہتمام کیاگیا جس کامقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کرنا اور 27 اکتوبر 1947 کے اس تاریخی دن کی یاد تازہ کرنا تھا جب بھارت نے غیر قانونی طور پر کشمیر پر قبضہ کیا۔

تقریب شعبہ تاریخ و پاکستان اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام، ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز اور شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔

مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ، تھیں انہوں نے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی دراصل حق و انصاف کی جنگ ہے، جسے کوئی طاقت دبا نہیں سکتی “یومِ سیاہ” ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے جب کشمیری عوام پر جبر و ظلم کا نیا باب شروع ہوا۔

طالبات مسئلہ کشمیر پر تاریخی و سیاسی شعور پیدا کریں اور عالمی سطح پر کشمیری عوام کے مؤقف کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں۔

مہمان اعزاز، شعبہ سیاسیات، زکریا یونیورسٹی، ملتان کی پروفیسر ڈاکٹررافیدہ نواز تھیں انہوں نے کہا کہ27 اکتوبر 1947 وہ دن ہے جب بھارتی افواج نے ریاست جموں و کشمیر پر قبضہ کر کے اقوامِ متحدہ کے تمام اصولوں کو پامال کیا انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں، جبری گرفتاریوں اور اظہارِ رائے کی پابندیوں کاایک نیا دور شروع ہوا طالبات عالمی فورمز پر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے میں علمی اور تحقیقی کردار ادا کریں تاکہ دنیا کو زمینی حقائق سے آگاہ کیا جا سکے۔
اس موقع پر کشمیر کی تاریخ اور موجودہ صورتِ حال پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

سیمینار کے اختتام پر “کشمیر یکجہتی ریلی” نکالی گئی جس کی قیادت وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی۔
ریلی یونیورسٹی کی مرکزی عمارت سے شروع ہو کر مختلف شعبہ جات سے گزرتی ہوئی اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں سینکڑوں طلبہ و طالبات، فیکلٹی ممبران اور یونیورسٹی کے عملے نے شرکت کی, ریلی کے اختتام پر دعا کی گئی جس میں کشمیری عوام کی آزادی، استقامت اور امنِ عالم کے لیے دعا مانگی گئی۔

ایونٹ کی آرگنائزرز ڈاکٹر سمیرا محبوب، ڈاکٹر عطیہ اعوان اور ڈاکٹر رشیدہ احمد تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button