Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں بلیک میلر طالب علم نے پکڑے جانے پر خود کو زخمی کرلیا

زکریا یونیورسٹی ملتان کے اپلائیڈ سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ دوسرے سمسٹر کا طالب علم افراز کا اپنی کلاس فیلو لڑکی کے ساتھ افئیر تھا، افراز کے پاس اس کی نازیبا ویڈیو تھی اور وہ کو بلیک میل کررہا تھا جس پر طالبہ نے چیئرپرسن سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ ارم بتول کو درخواست دی۔

جس پر چیئرپرسن ارم بتول نے افراز کو آفس بلایا اور ڈیپارٹمنٹ کی ڈسپلن کمیٹی میں ہیئرنگ کے دوران موبائل فون جمع کیا اور افراز کو کہا کے آپ جائیں، ہم یہ معاملہ یونیورسٹی کی ڈسپلن کمیٹی میں بھیجیں گے، کمیٹی کے فیصلے کے بعد موبائل فون واپس ملے گا۔

جس پر افراز طیش میں آگیا اور ٹیبل پر پڑا شیشے کا گلاس اپنے سر پر دے مارا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور افراز احمد کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button