Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈیرہ بگٹی : سوئی کے نواحی علاقے میں دھماکا، امن فورس کے4 رضا کار شہید ،8زخمی

سوئی کے نواحی علاقے ٹلی مٹ میں دھماکے کے نتیجے میں امن فورس کے4 رضا کار شہید اور 8زخمی ہوگئے۔

سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ڈیرہ بگٹی میں سوئی کے نواحی علاقے ٹلی مٹ میں دھماکا ہوا ، دھماکے کے نتیجے میں امن فورس کے4 رضا کار شہید اور 8زخمی ہوئے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم بلوچستان ریپبلکن آرمی اس حملے میں ملوث ہے، ریاست کب تک معصوم لوگوں پرایسےحملوں کو برداشت کرتی رہے گی، پاکستان کےلیے پہلے بھی شہادتیں دی ہیں آگےبھی دیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سوئی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے امن فورس کےرضاکاروں کی شہادت پردلی رنج وغم کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ امن دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی، شہدا نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیےجانیں قربان کیں۔

عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو کیفرکردارتک پہنچائیں گے، امن کےلیے قربانیاں اور کاوشیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button