Breaking NewsSportsتازہ ترین
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ : فائنل شروع ہوگیا
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیراہتمام چوتھے ٹی ٹوینٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل کا میلہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین منگل کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سجے گا۔
دونوں ٹیموں نے فائنل سے قبل بھرپور پریکٹس کی، اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے کپتان نثار علی کاکہنا تھا کہ ہماری ٹیم پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہی ہے، پلیئرز سو فیصد فٹ اور ان کا فتح کیلئے مورال بلند ہے اور ہم فائنل جیت کر قوم کو ورلڈ کپ کا تحفہ دیں گے۔
بنگلہ دیش کے کپتان عارف اللہ نے کہا کہ اگرچہ پاکستانی ٹیم بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبے میں بہت مضبوط ہے مگر ہماری بھی بھرپور تیاری ہے، اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
فائنل 3 دسمبر بروز منگل صبح دس بجے (10:00 am) ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیل شروع ہو جائے گا۔