Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بصارت سے محروم افراد ہمارے معاشرے کا اہم جزو ہیں : میاں رضوان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملتان میاں رضوان نذیر اور ڈویژنل آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان میاں محمد ماجد نے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد ہمارے معاشرے کا اہم جزو ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے اگر انہیں بصارت سے محروم رکھا ہے تو اس کے بدلے میں انہیں سوچنے سمجھنے اور سونگھنے کی وہ صلاحیت دی، جو عام انسانوں میں کم ہے ۔

حکومت پنجاب ان افراد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، اور سرکاری ملازمتوں میں ان کا مخصوص کوٹہ موجود ہے، جس پر کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جاتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان کے زیراہتمام گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ برائے نابینا ملتان میں منعقدہ خصوصی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر تقریب کے مہمانان اعزاز سماجی رہنما صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، ممتاز مذہبی سکالر پروفیسر عبدالماجد وٹو، سماجی رہنما رشید عباس خان۔ قیصر عباس خان پی ایس ٹو ڈی سی ملتان، روبینہ نقوی ہیڈ مسٹریس، ادیبہ ناز پرنسپل، محمد ساجد انصاری ہیڈ ماسٹر تھے۔

تقریب کے میزبان گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ برائے نابینا ملتان کے ہیڈ ماسٹر طاہر احمد خان تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں رضوان نذیر اور میاں محمد ماجد نے مزید کہا کہ گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ برائے نابینا ملتان کو جلد مڈل لیول سے سیکنڈری لیول کا درجہ دیا جائے گا تاکہ نابینا طلبا و طالبات اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیں، علاوہ ازیں اس ادارے کی تزئن و آرائش کا کام بھی بہت جلد شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے اس موقع پر مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا، اور اپنے ادارے کی کارکردگی بیان کی۔

جبکہ ادارے کے بصارت سے محروم بچوں نے ٹیبلوز، خاکے اور تقاریر پیش کیں آخر میں نابینا طلباءو طالبات میں سفید چھڑیاں اور تحائف تقسیم کئیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button