Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں پھر ہنگامہ

زکریا یونیورسٹی فائن آرٹس کالج کے ساتھ لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر بلوچ طلبہ کا یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈ غلام عباس پر وحشیانہ تشدد۔

گزشتہ روز دو بجے کے فائن آرٹس کالج کے ساتھ یونیورسٹی کے بلوچ طلبہ لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی کررہے تھے، اسی اثناء میں وہاں سے گُزرتے کوئیک رسپونس فورس کے اہلکاروں نے طلبہ کو منع کیا اور وہاں سے جانے کا کہا جس پر بلوچ طلبہ طیش میں آگئے ، جس پر سیکورٹی گارڈ غلام عباس وڑائچ کا شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔

اطلاع پر ریزیڈنٹ آفیسر طاہر بھی پہنچ گئے ، اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تمام یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈ اور ایمپلائز یونین کے عہدیداران بھی بینک چوک پر اکٹھے ہوگئے ۔

سیکورٹی گارڈکا کہنا تھا کہ جب اس یونیورسٹی کے اندر سیکورٹی کا عملہ بھی غیرمحفوظ ہے تو طلبہ و طالبات کیسے محفوظ ہوں گی ۔

بعد ازں یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ کی مداخلت پر گارڈز پر تشدد کرنے والے طلبہ کے خلاف نہ کوئی کاروائی کی گئی نا ہی پولیس کو درخواست دی گئی معاملہ کو دبادیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button