Breaking NewsEducationتازہ ترین

ائیر یونیورسٹی میں بلڈ ڈونر بنک کا اہتمام

ریجنل بلڈ سنٹر حکومت پنجاب کی جانب سے تھیلیسیمیا اور ایمرجنسی کے مریضوں کیلئے خون کا عطیہ جمع کرنے کیلئے ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس چک 5فیض میں بلڈ کیمپ لگایا گیا، جس میں ایئر یونیورسٹی کے طلبہ نے خون کے عطیات جمع کروائے ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے میڈیکل ٹیم اور طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خون کا عطیہ نہ صرف صحت کے لیے ضروری ہے، بلکہ اخلاقی اور انسانیت کے اعتبار سے دیکھا جائے تو یہ کار خیر کسی عبادت سے کم نہیں۔

قرآن مجید میں اللہ تعالی فرماتے ہیں جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے ساری انسانیت کی جان بچائی، یہی وجہ ہے کہ جب کسی کو خون کی ضرورت ہوتی ہے تو ہر انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس میں پیش پیش رہے۔ایک صحت مند انسان کو سال میں دو سے تین مرتبہ خون ضرور عطیہ کرنا چاہیے۔

قدرت نے ہر صحت مند انسان کے جسم میں اضافی خون رکھا ہے جو ضرورت پڑنے پر دوسروں کے کام آتا ہے۔

خون عطیہ کرنے کے بعد انسانی جسم خون بنانے کا عمل مزید تیز کردیتا ہے، اور دئیے گئے خون کی کمی کچھ ہی دنوں میں نہ صرف پوری ہوجاتی ہے بلکہ صحت بھی مزید اچھی ہونے لگتی ہے۔

اس موقع پر سینئر مینیجر بلڈ ڈونر موبلائزیشن محسن عباس ،ایگزیکٹو بلڈ ڈونر موبلائزیشن احمد نواز چوہان ،اسسٹنٹ مینیجر بلڈ ڈونر موبلائزیشن سید محمد عاصم رضا ، ڈاکٹر میاں عباس ، ڈاکٹر محمد زبیر ، منیر احمد و دیگر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں