Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

عکاس ادبی فورم کے زیر اہتمام کتاب میلے کا انعقاد

شعبہ اردو بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں عکاس ادبی فورم کے زیراہتمام کتاب میلے کاانعقاد کیاگیا ہے ۔

جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کیا۔

وائس چانسلر نے کتابوں کے سٹال کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے لیے جدید کتابیں بھی خریدیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کتاب دوستی کے فروغ کے لیے شعبہ اردو اس نوعیت کی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔کتاب میلہ شعبہ اردو میں تین دن تک جاری رہے گا۔

کتاب میلے میں فکشن ہائوس لاہور ، دانیال پبلشر لاہور سمیت اہم اشاعتی اداروں کی کتب رکھی گئی ہیں۔

جن میں اردو کے علاوہ یونیورسٹی کے دیگر شعبہ جات کے اساتذہ اور طلباء گہری دلچسپی لے رہے ہیں ۔

وائس چانسلر نے شعبہ اردو کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی ، پروفیسر ڈاکٹر عقیلہ بشیر اور عکاس ادبی فورم کی پوری ٹیم کی تعمیری سرگرمی کو سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button