Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں کتاب میلہ شروع ہوگیا

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ کتاب سے دوستی مثالی ہے اور کتاب زندگیوں میں تبدیلی لانے کا واحد ذریعہ ہے۔

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان سنٹرل لائبریری کے زیراہتمام تین روزہ کتاب میلہ کے افتتاح کے بعد وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ زکریایونیورسٹی میں سالانہ بک فیئر کا انعقاد ایک اہم قدم ہے، اور ایسی سرگرمیاں باقاعدگی کے ساتھ ہونی چاہیے۔
انہو ں نے کہاکہ آج طالب علم انفارمیشن کے تمام ذرائع سے وابستہ ہے لیکن بدقسمتی سے کتاب سے دور ہے لیکن آج اشد ضرورت ہے کہ کتاب کے ساتھ پھر سے ناطہ جوڑا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ بک فیئر کے ذریعے طلباء اور اساتذہ زندگی کے ہر شعبہ کے ساتھ جڑ سکتے ہیں۔ اور اس بک فیئر سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔

بک فیئر کے افتتاح کے موقع پر چیئرمین لائبریری کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر اکبرانجم ، ڈین پروفیسرڈاکٹر محمد عزیر، ڈائریکٹر ڈاکٹر نعمان عباسی، رجسٹرار صہیب راشد خان ، ڈاکٹر محمد سہیل ارشد ،چیئرمین ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی، ڈائریکٹر ڈاکٹر ریحان صادق، ڈاکٹر جہاں زیب، ڈاکٹر محمد ریاض ، ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی ، سابقہ لائبریرین چوہدری مقبول احمد ، محمد اکرام، ڈاکٹر ثوبیہ عمر ، ڈاکٹر راشدہ عتیق، ڈاکٹر ثمینہ ، ڈاکٹر احسان بھابھہ، ڈاکٹر حسن بچہ ، ڈاکٹر رفیدہ ، چیف لائبریرین محمد خالدو دیگر اساتذہ و طلباء طالبات موجود تھے۔

زکریایونیورسٹی کے زیراہتمام بک فیئر 28 جنوری تک جاری رہے گا۔
بک فیئر میں 20 سے زائد سٹالز لگائے گئے ہیں اور سینکڑوں کتابیں رکھی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button