Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری سکولوں کے بچوں کو تاحال کتابیں نہ مل سکیں

پنجاب بھر میں پہلی سے پانچویں تک پنجاب کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم دس فیصد بچے تاحال کتابوں سے محروم، چھٹی سے آٹھویں کے کسی بھی بچے کو کوئی کتاب نہیں ملی، محکمہ تعلیم نے 15 جولائی تک تمام بچوں کو کتابیں دینے کا دعویٰ کردیا۔

بتایاگیاہے کہ محکمہ سکولز کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب کے سرکاری سکولوں کے دس فیصد بچے تاحال کتابوں محروم، پہلی سے پانچویں جماعت کے لاکھوں بچے کتابوں سے محروم ہیں۔

چھٹی جماعت سے آٹھویں جماعت کے کسی بھی بچے کو کتاب نہ مل سکیں۔

پیف اور پیما کے سکولوں کو بھی ایجوکیشن اتھارٹیز کے ذریعے سے کتابیں ملیں گی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کتابوں کی چوری نہیں ہونی چاہیے، 15 جولائی تک 6 سے 8 کلاس تک کی کتابیں بھی سکولوں کو فراہم کردی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button