Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ٹیسٹ : بالرز کی گھن گرج میں سکورز کی بوندا باندی، ویسٹ انڈیز کے 163 کے جواب میں پاکستان 154 پرآؤٹ

دن بھر میں مجموعی طور پر 20 وکٹیں گریں، 16 سپنرز کے نام رہیں۔ںویسٹ انڈیز 163 جبکہ پاکستانی ٹیم 154 پر پویلین لوٹ گئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے گداکیش موتی 55 ، پاکستانی سائیڈ سے محمد رضوان 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے پہلے روز دن بھر وکٹیں گرتی رہیں۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کی ابتدائی سات وکٹیں 38 کے سکور پر گرگئیں، مہمان ٹیم کے چار کھلاڑی صفر کی خفت سے دوچار ہوئے جبکہ 3 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، نویں اور دسویں وکٹ کی شراکت میں مجموعی طور پر 41 اور 68 سکور بنے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سریز: دوسرے میچ کی پہلی اننگ میں پاکستانی بالرز کا راج، ویسٹ انڈیز 163 پر آؤٹ،نعمان علی کی 6 وکٹیں

ویسٹ انڈیز کی جانب سے گداکیش موتی 55، کیمار روچ 25، کیوم ہوج نے 21 رنز بنائے جبکہ جومیل وارکین 36 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پوری ٹیم 1۔41 اورز میں 163 سکور پر پویلین لوٹ گئی۔ تاہم ویسٹ انڈیز ٹیم کھیل میں واپس آئی، اور تباہ کن باولنگ کا کھیل پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ: نعمان علی کی ہیٹرک، ملتان سٹیڈیم میں پہلی بار ریکارڈ کرنے والے بالر بن گئے

پاکستان نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا تو اوپننگ جوڑی ایک بار پھر ناکامی کا شکار ہوئی، 22 رنز پر محمد ہریرہ روچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، 3 رنز اضافے کے بابر اعظم 1 اور کپتان شان مسعود 15 رنز بناکر بالترتیب موتی اور روچ کی گیندوں پر بولڈ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کو چوتھا نقصان کامران غلام کی صورت میں اٹھانا پڑا، گداکیش موتی کی گیند پر اتھینزے نے ان کو کیچ آؤٹ کیا، وہ صرف 16 رنز بناسکے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز : دوسرے میچ کی تیاریاں مکمل، کاشف علی ڈیبیو کریں گے

پانچویں وکٹ کی شراکت داری میں محمد رضوان اور سعود شکیل نے 68 رنز جوڑے، سعود شکیل 32 رنز بناکر وارکین کی گیند پر روچ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔
130 کے مجموعی سکور پر 2 وکٹیں گریں، محمد رضوان 49 اور نعمان علی بنا کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے دونوں کی وکٹ واریکین کے حصے میں آئی۔

سلمان علی آغا 9 رنز بنا پائے اور موتی کی جبکہ ابرار احمد 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور واریکین کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوگئے۔ آخری آؤٹ ہونے والے بلے کاشف علی تھے، جنہیں سنکلئیر اور املاچ نے رن آؤٹ کیا، جبکہ ساجد خان 16 پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستانی ٹیم 47 اوورز میں 154 رنز بناسکی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سےواریکین 4، گداکیش موتی نے 3 اور کیمار روچ نے 2وکٹیں حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
سپن پچ پالیسی: ہوم سیریز میں "عاقب فارمولا” ہی چلے گا، عاقب جاوید کی دھواں دار پریس کانفرنس

قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ویسٹ انڈیز کو بھاری پڑا، ڈیبیو کرنے والے کاشف علی نے اپنے پہلے سپیل میں میکائل لوئس کو 8 کے مجموعی سکور پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کروایا، جو اس وقت 4 کے انفردی سکور پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے عامر جانگو تھے جہنوں نے اپنے ٹیسٹ کرئیر کا آغاز کیا، اور بنا کوئی رنز بنائے ساجد خان کا شکار بنے۔

کپتان کریگ بریتھویٹ نے کچھ مزاحمت کی، لیکن ان نعمان علی کے سامنے ان کی ایک نے چلی اور 32 کے مجموعی سکور پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، وہ 9 رنز بنا سکے۔
الیکس اتھنزے بنا کو ئی سکور بنائے ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

38 کے مجموعی سکور نعمان علی نے پنے ٹیسٹ کرئیر کی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی ، وہ یہ اعزاز حاصل کرنےو الے پانچویں پاکستانی ہیں، اس سے قبل وسیم اکرم نے 2 مرتبہ، محمد سمیع، محمد عبدالرزاق اور نسیم شاہ نے 1-1 مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
نعمان علی کے ہاتھوں ہیٹرک میں آؤٹ ہونے والے بلے بازوں میں جسٹن گریوز، ٹیون املاچ اور کیون سنکلئیر شامل تھے۔ ان کی ہیٹرک میں 2 کیچ آؤٹ اور ایک ایل بی ڈبلیو آؤٹ شامل تھا۔ ملتان کرکٹ سٹیڈٰم میں یہ ریکارڈ پہلی مرتبہ بنا۔

8ویں وکٹ 54 کے مجموعی سکور پر گری، جب ابرار احمد نے کیوم ہوج کو 21 کے ذاتی سکور پر محمد ہریرہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔
54 کے سکور پر 8 وکٹیں گرنے بعد ایسا لگتا تھا کہ ویسٹ انڈیز کا مجموعہ بمشکل ہی ٹرپل فگر میں داخل ہوگا لیکن ٹیل اینڈرز نے سکور کارڈ کو سست روی سے آگے بڑھایا۔

9ویں وکٹ کی شراکت داری میں 41 رن بنے، 95 کے مجموعی سکور پر کیمار روچ 25 رن سکور کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
جومیل وارکین نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے وکٹ کی چاروں جانب پریشر شارٹس کھیلیں جبکہ گداکیش موتی نے 4 چوکوں کی مدد سے اپنے ٹیسٹ کرئیر کی پہلی نصف سنچری مکمل کی۔

آخری وکٹ کی شراکت داری میں 68 سکور بنے، کرئیر کی پہلی نصف سنچری بنانے والے گدا کیش موتی کو نعمان علی نے 55 کے ذاتی سکور پر بولڈ آؤٹ کردیا، جبکہ جومیل وارکین 36 پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے6، ساجد خان 2، جبکہ کاشف علی اور محمد ابرار نے 1-1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کل ویسٹ انڈیز اپنی دوسری اننگ کا آغاز کرے گا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button