Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سڈنی ٹیسٹ: بالرز کا راج ، انڈیا کو آسٹریلیا پر 145 رنز کی برتری حاصل

دن بھر میں 15 وکٹیں گریں، آسٹریلوی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، 6 بیٹرز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، پہلی اننگ میں 181 رنز پر آؤٹ

سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز بالرز چھائے ریے، آسٹریلیا نے 1 کھلاڑی آؤٹ 9 رنز سے اننگ کا آغاز کیا تو آسٹریلین بالرز جم کر نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے ریے ، 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، بیو ویبسٹر 57، اور سٹیون سمتھ 36 کے ساتھ نمایاں رہے ۔

سیم کونٹس 23، مارنس لبوچینگ 2، ٹریوس ہیڈ 4، الیکس کیری 21، پیٹ کمنز 10، مچل سٹارک 1، سکاٹ لینڈ 9 جبکہ ناتھن لئین ناٹ آؤٹ 7 رنز بناسکے۔

یوں پوری آسٹریلین ٹیم 51 آوور میں 181 رنز پر آؤٹ ہوگئی، اور 4 رنز کی لیڈ انڈیا کو ملی۔

انڈیا کی جانب سے محمد سراج اور پراسدھ کرشنا نے 3-3، نتیش کمار ریڈی اور جیسپریت بمراہ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: پہلے دن کھیل کے اختتام پر ساؤتھ افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 بنالیے

انڈیا نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا تو اس کو پہلا نقصان 42 کے مجموعی سکور پر کے ایل راہول کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 22 رنز بنا کر بولینڈ کی بال پر بولڈ ہوگئے ۔

یشوسی جیسوال 22، ویرات کوہلی 6، شبمن گل 13 بناکر آؤٹ ہوئے۔

رشابھ پینٹ نے ٹیسٹ کیریئر کی تیز ترین نصف سنچری مکمل کی اور 33 گیندوں پر 61 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے، انکی اننگ میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، جبکہ نتیش کمار ریڈی 4 رنز بنا سکے۔

دوسرے کھیل کے اختتام پر انڈیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے ، روندرا جدیجا 8 جبکہ واشنگٹن سندر 6 پر ناٹ آؤٹ کریز پر موجود ہیں ، اور انڈیا کی مجموعی برتری 145 سکور کی ہوگئی ہے ۔

آسٹریلیا کی جانب سے سکاٹ بولینڈ نے 4 جبکہ پیٹ کمنز اور بیو ویبسٹر نے 1-1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button