‘کھیلتا پنجاب’ گیمز اتھلیٹکس گرلز اور بوائز کے مقابلے ختم ہوگئے
‘کھیلتا پنجاب’ گیمز 2024 کے سلسلہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام جاری اتھلیٹکس گرلز اینڈ بوائز کا ایونٹ اختتام پزیر ہوگیا۔
ڈسڑکٹ سپورٹس کمپلیکس ملتان میں جاری اس ایونٹ میں 72بوائز اور 53گرلز نے آٹھ مختلف کھیلوں میں حصہ لیا اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات حاصل کیں۔
ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے اتھلیٹکس کے حوالہ سے نتائج کی بابت بتایا کہ اتھلیٹکس بوائز میں سو میٹر کی ریس میں محمد نے پہلی، اشر جون دوسری، دو سو میٹر میں حیدر علی پہلی، حذیفہ رمضان دوسری، چار سو میٹر میں حیدر علی پہلی جبکہ حذیفہ رفیق نے دوسری پوزیشن، آٹھ سو میٹر میں حیدر علی پہلی اور محمد تنویر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح جیولین تھرو میں محمد حسین قطب نے پہلی، محمد نعمان دوسری، ڈسکس تھرو میں عدیل احمد پہلی، محمد نعمان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
لونگ جمپ میں حیدر علی پہلی، علی رمضان نے دوسری پوزیشن جبکہ ہائی جمپ میں عبشر روف پہلی اور علی رمضان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ٹیکنکل آفیشلز میں نوید الحسن، مزمل احمد، رانا حبیب، محمد شکیل اور نذیر حیدر شامل تھے۔
گرلز اتھلیٹکس میں ہیرا بی بی نے سو میٹر میں پہلی، میرب ایمان نے دوسری، دو سو میٹر میں مہوش نے پہلی، فاطمہ احمد نے دوسری، چار سو میٹر میں ثمر ظفر نے پہلی، مریم بتول نے دوسری، اٹھ سو میٹر میں مریم بتول نے پہلی جبکہ عائشہ شریف نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح ڈسکس تھرو میں ارم سہیل پہلی، طوبیٰ فیاض نے دوسری، جیولین تھرو میں ثمرہ ظفت نے پہلی، ملائکہ شبیر نے دوسری پوزیشن، ہائی جمپ میں علیشبہ سجاد پہلی، وریشہ سجاد نے دوسری پوزیشن لونگ جمپ میں ہیرا بی بی نے پہلی اور مہوش عمران نے دوسری ہوزیشن حاصل کی۔
ٹیکنیکل آفیشلز میں مسزشائستہ جبیں، نوید الحسن، رانا حبیب، محمد شکیل شامل تھے۔