Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : طالبات کی تعداد میں اضافہ، بوائز ہاسٹل کو گرلز ہاسٹل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی میں طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ہاسٹلز میں تمام ترسہولیات کی فراہمی کےلئے بوائز ہاسٹلز کو گرلز ہاسٹلز میں تبدیل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
جاری ہونے والے ایک مراسلے کے مطابق طالبات کی رہائش کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے اور چیئرمین ہال کونسل کی سفارشات پر وائس چانسلر نے فوری طور پر بوائز ہاسٹل قاسم ہال اورعبدالستار ایدھی ہال کو گرلز ہاسٹل میں تبدیل کرنے کی منظوری دی ہے اور عثمان ہال میں غیر ملکی طلباء کے ساتھ ساتھ ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز رہائش دی جائے گی۔
عثمان ہال کی انتظامیہ طلبا کی رہائش کےلئے فوری طو ر پر انتظام کرے جبکہ گرلز ہاسٹلز کی انتظامیہ بھی طالبات کےلئے تمام ضروری انتظامات کیے جائیں ۔




















