Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ائیر یونیورسٹی ملتان کیمپس: برینڈ سکیپ نمائش کا انعقاد

ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس بزنس ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام برینڈ سکیپ نمائش کا انعقاد کیا گیا ل، جس میں متعدد یونیورسٹیز کے طلباء نے شرکت کی ۔

نمائش میں طلبہ کی جانب سے کاروبار کو بڑھانے و برینڈنگ بارے ماڈل پیش کئے گئے ۔

نمائش کا افتتاح ڈائریکٹر ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے کیا، نمائش کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق رجوانہ ،وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ڈاکٹر رمضان، پریذیڈنٹ ای وی ایل آصف مجید، وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، ڈائریکٹر آئی ایس پی ڈاکٹر حیات تھے ۔

ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نمائش کے انعقاد کا مقصد طلبہ میں خود اعتمادی پیدا کرنا اورکاروبار کو بڑھانا ہے ۔آج کل کے جدید دورمیں ہر چیز کی برینڈنگ ہوتی ہے یہاں تک کے پانی بھی برینڈ کے نام سے بکتا ہے۔

ان کا مزید کا کہنا تھا کہ ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس بزنس کی نمائشوں کے سلسلہ جاری رکھے گی۔

اس موقع پر وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق رجوانہ نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں اس لیول پر کامیاب نمائش کے انعقاد پر ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گی اور ہم کوشش کرینگے کے دونوں یونیورسٹیز مل اپنے تجربات ایک دوسرے سے شیئر کرینگی۔

اس موقع آصف مجید کا کہنا تھا کہ ایئر یونیورسٹی جنوبی پنجاب کے طلبہ کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ۔ ای او وی ایل گروپ ایئر یونیورسٹی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا ۔

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ڈاکٹر محمد رمضان نے نمائش کو جنوبی پنجاب کے طلبہ کیلئے خوش آئند قرار دیا۔

اس موقع پر ایچ او ڈی برنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر میاں عباس ، ڈاکٹر عمر ، ڈاکٹر معین ، ڈاکٹر نادر مگسی ، ڈاکٹر شفقت ودیگر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button