Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کا لا کالجز کی مشکلات ختم کرنے کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی کا لا کالجز کا الحاق بحال کرنے کےلئے کمیٹی بنانے کی تجویز ، چانسلر کو مراسلہ تحریر کرنے کا فیصلہ ،تین سالہ پروگرام بارے پیش رفت ۔

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس میں اہم موڑ آگیا، چانسلر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی ہدایت پر ایک اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا ، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کی۔

اجلاس میں رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات، یونیورسٹی وکلاء کے علاوہ 18 لا کالجز کے نمائندوں شرکت کی۔

اجلاس میں لا کالجز کے مسائل زیر بحث آئے، اور کہا گیا ہے کہ لا کالجز کے مسائل دیکھتے ہوئے یونیورسٹی گڈ فیتھ میں سپریم کورٹ میں دی گئی رٹ پٹیشن کو واپس لے سکتی ہے تاکہ 5سالہ پروگرام کے امتحانات کا انعقاد ہوسکے۔

کالجز کا الحاق بحال کرنے کےلئے چانسلر کو ایک مراسلہ تحریر کیا جائے گا تاکہ وہ ایک کمیٹی تشکیل دے سکیں جو تمام کالجز کا دورہ کرے، اور الحاق کےلئے مقرر کی گئی شرائط کے مطابق سہولیات کا جائزہ لے ، جس کی رپورٹ کی روشنی میں سینٹ سے الحاق بحال کیا جاسکے ۔

جبکہ نئے کالجز کے الحاق کےلئے بھی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ کالجز کے مشکلات کا خاتمہ ہوسکے، اور جنوبی پنجاب میں لا کی تعلیم دی جاسکے ۔

تاہم اجلاس میں تین سالہ پروگرام بارے بات کرنے کی گریز کیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ سپریم کورٹ ہے جس کےلئے 4 جون کو پیشی کا امکان ہے، اس سلسلے میں پاکستان بار کونسل کے ساتھ بات چیت جاری ہے، اور مثبت پیش رفت سامنے آنے کا امکان ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button