Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی : خواتین میں سینے کے کینسر بارے سیمینار

ایمرسن یونیورسٹی ملتان اور سماجی تنظیم ‘تارے زمین پر’ کے اشتراک سے خواتین میں سینے کے سرطان کی آگاہی بارے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، جس کی مہمان خصوصی رضیہ شیخ اور ماہر مقرر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز مسعود سابق وائس چانسلر و انچارج شعبہ سرطان نشتر یونیورسٹی و ہسپتال ملتان تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ چھاتی کے سرطان کا خواتین میں زیادہ پھیلاؤ کا سبب ان میں اس مرض کے حوالے سے واقف نہ ہونا ہے، جس کے لئے ضروری ہے کہ خواتین میں اس کے لئے شعور اجاگر کیا جائے۔

تقریب میں مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز مسعود ماہر سرطان نے طالبات کو اس مرض کے اسباب احتیاط اور مراحل کے حوالے سے اگاہ کیا۔ انہو ں نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ کم عمری ہی بچیوں کو اس کی معلومات فراہم کرنی چاہئے کیونکہ زیادہ تر کیسسز میں لحاظ اور جھجک کی وجہ سے اس کے مسائل میں روزبروز اصافہ ہو رہا ہے۔

مہمان خصوصی رضیہ شیخ نے فلاحی تنظیم ‘تارے زمین پر’ کے اغراض و مقاصد اور خدمات کے حوالے سے طلباء کو اگاہ کیا۔

تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر فرح وسیم نے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز مسعود، محترمہ رضیہ شیخ کی امد کا شکریہ ادا کیا ۔

سیمنار میں ایمرسن یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی طالبات اور خواتین اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button