زرعی یونیورسٹی میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پبلک ہیلتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔
جس میں پوسٹر کمپٹیشن،پنک ٹری،کیک کٹنگ،پنک وال اور دیگر سرگرمیاں کروائی گئیں۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلے بچوں میں تخلیقی ہوں روجحان پیدا کرتے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹرمحمد آصف رضا نے کہا کہ ایسے پروگرام ہماری نوجوان بچیوں میں چھاتی کے سرطان کی آگاہی کا اہم ذریعہ ہیں۔
ڈاکٹر عمیر وقاص کا کہنا تھا کہ چھاتی کا سرطان ایک موذی مرض ہے اور دنیا میں ہر چھٹی عورت اس کا شکار ہوجاتی ہے۔اگر بروقت تشخیص اور احتیاط نہ کی جائے تو یہ مرض موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہے۔
پوسٹر کمپٹیشن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو پانچ ہزار،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو پچیس سو اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو پندرہ سو بطور انعام دیے گئے۔
اس تقریب میں دو سو سے زیادہ پوسٹر جمع ہوئے۔
اس موقع پر ڈاکٹر کرسٹوفر راب،سمعیہ عمبرین،ڈاکٹر نگہت رضا،حافظہ طاہرہ گل،ڈاکٹر خواجہ کاشف،ڈاکٹر اصغر عباس سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔