Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پاکستانی طلباء و طالبات کے لیے برطانیہ کی مشہور شیونِنگ سکالرشپ 2022 کا آغاز

برطانیہ ہرسال پاکستانی طلبہ و طالبات کو شیوننگ سکالرشپ فراہم کرتا ہے ، جس کا اس سال بھی آغاز دو اگست سے ہورہا ہے۔

دو اگست 2022 سے یکم نومبر 2022 تک پاکستانی طلبا و طالبات برطانیہ کی بہترین جامعات میں ایک یا دو سال کی ماسٹرز ڈگری حاصل کرسکتے ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن پاکستان کے مطابق 1983 سے اب تک دوہزار سے زائد پاکستانی یہ سکالرشپ حاصل کرچکے ہیں، اور پوری دنیا سے 50 ہزار افراد مستفید ہوچکے ہیں۔

اب عالمی سطح پر 1500 سے زائد سکالرشپس پیش کی جارہی ہیں۔

یہ مقبول ترین برطانوی سکالرشپ مکمل فلی فنڈڈ کے ساتھ دی جارہی ہے۔

اس میں یونیورسٹی کی فیس، رہائش اور ماہانہ وظیفہ بھی شامل ہے تاکہ طلبا و طالبات یکسو ہوکر اپنی تدریس جاری رکھ سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button