Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انگلینڈ دورے کی منسوخی، وزیر اعظم بورس جانسن ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے

انگلینڈ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان پر ٹیمیں نہ بھیجنے کے فیصلے سے وزیراعظم بورس جانسن سخت ناراض ہوگئے۔
برطانوی اخبار دی ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ بورڈ کے دورہ پاکستان پر ٹیمیں نہ بھیجنے کے فیصلے سے وزیراعظم بورس جانسن ناراض ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس سے پاکستان اور انگلینڈ کے تعلقات متاثر ہوں گے۔
دی ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ دورہ پاکستان نہ ہونے سے بورس جانسن انگلش بورڈ سے ناراض ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ افغانستان سے برطانوی فوجیوں اور سفارت کاروں کے انخلاء پر حکومت برطانیہ پاکستان کی شکر گزار ہے ایسے میں پاکستان کو کرکٹ سے محروم کرنا درست نہیں۔
انگلینڈ بورڈ نے وزیراعظم ہاؤس اور کلچرل منسٹری سے مشورہ کیا تھا لیکن پھر پاکستان جانے سے متعلق یکطرفہ فیصلہ سنادیا۔
برطانوی حکومت اور پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر پہلے ہی فیصلے سے قطع تعلق کر چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button