Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

برطانیہ نے پاکستانی طلباء کے لئے تین ہزار سکالر شپ کا اعلان کردیا

برطانیہ نے پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کے طلباکےلئے تین ہزار سکالر شپ کا اعلان کردیا ۔

بتایا گیاہے کہ برطانیہ نےکامن ویلتھ پروگرام کے تحت پاکستانی طلباء کےلئے سکالر شپ کا اعلان کیا ہے، تین ہزار طلباء کوفل برائٹ سکالر شپ سے نوازاجائےگا۔

یہ سکالر شپ ایم فل، پی ایچ ڈی کے اساتذہ اور طلباء کےلئے ہوں گے، اور ایچ ای سی کے ذریعے درخواستیں وصول کی جائیں گی ۔

ایم اے اور ایم فل کی سکالر شپ طلباء کے لئے جبکہ پی ایچ ڈی اساتذہ کےلئے مختص مختص کئے گئے ہیں ۔

سکالر شپ کےلئے درخواستیں 18 اکتوبر تک ارسال کی جاسکیں گی، امیدواروں کو ایچ ای سی کی ویب سائٹ سے معلومات لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button