بروک انٹرنیشنل کے وفد کا فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا دورہ
فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور بروک پاکستان کے مابین مفاہمتی یاداشت کےلئے ایک وفد نے فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا۔
اس ایم او یو کا مقصد اینیمل ہیلتھ مینٹورنگ فریم ورک کے بنیادی ڈھانچے کو ترویج دینا ، اور جنوبی پنجاب میں گدھوں، گھوڑوں ۱ور خچروں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینا تھا۔
سینئر موسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عرفان انور نے مِس کیتھرین ایوری ، مسٹر ڈینئل ، ڈاکٹر جاوید اقبال گوندل اور ڈاکٹر محمد شفیع ، کو خوش آمدید کہا، جس کے بعد ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اویس نے وفد کو بروک پاکستان اور فیکٹی ویٹرنری سائنسز کے مابین مفاہمتی یاداشت کے سلسلہ میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا، اور مستقبل کے لیے مختلف پہلووں پربات چیت کی۔
مس کیتھرین نے حاضرین کے سوالات کے جواب دیے اور فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز اور بروک پاکستان کی باہمی کاوشوں کو خوب سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی اسی طریقہ سے اس تعاون کو جاری و ساری رکھا جائے گا۔
پروگرام مینیجر ڈاکٹر جاوید اقبال گوندل نے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس میٹنگ کے انعقاد کو ممکن بنایا، اور اس موقع پر سابقہ ڈین پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا ۔