Breaking NewsEducationتازہ ترین

جنوبی پنجاب کے19 ایسوسی ایٹ کالجز میں بی ایس پروگرام کا اجراء کردیا گیا

سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے 19 ایسوسی ایٹ کالجز میں بی ایس پروگرام کے اجراء سے طلباء و طالبات کو اعلی تعلیم کےحصول کے لیے دوسرے شہروں میں نہیں جانا پڑے گا۔

وہ ایجوکیشن سیکرٹریٹ میں 19 گرلز و بوائز ایسوسی ایٹ کالجز میں بی ایس پروگرام کے اجراء کے لیے کالج سربراہان کو این او سی دینے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹریز عطا الحق، طارق محمود، ڈپٹی سیکرٹری جام آفتاب حسین، ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر فرید شریف اور متعلقہ کالجز کے سربراہان نے شرکت کی۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ گرلز ایسوسی ایٹ کالجز میں بی ایس پروگرام کے اجراء سے طالبات گھر کی دہلیز پر زیور تعلیم سے آراستہ ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ہمیں اپنی طلباء و طالبات کو سہولتیں مہیا کرنی ہوں گی اور تعلیم کے ساتھ ساتھ تحقیق پر فوکس کرنا ہو گا جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

دریں اثناء اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن طارق محمود نے سیکرٹری ایجوکیشن کو بی ایس پروگرام اور تعلیمی اصلاحات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بی ایس پروگرام کو جدید رجحانات کے مطابق جاری رکھنے کے لیے ان کالجز کی فیکلٹی چیک کی گئی، سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

۔ہائیر ایجوکیشن کے حکام کی طرف سے وزٹ کیے گئے، پہلے مرحلے میں 19 کالجز مقررہ معیار پر پورا اترے جنہیں این او سی جاری کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں