Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف : ساڑھے 4 ارب روپے جاری

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور پنجاب ایجوکیشن ریفارم پروگرام کے لئے پیش رفت ، محکمہ خزانہ نے تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی مد میں ساڑھے 4 ارب روپے جاری کر دیے۔
تفصیل کے مطابق پیف کو ساڑھے تین ارب کے فنڈز جاری کردئیے گئے، جاری کردہ بجٹ سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو درپیش مالی مسائل کے حل میں مدد ملے گی، جس سے نہ صرف اساتذہ کی تنخواہیں بروقت ادا کی جا سکیں گی بلکہ تعلیمی سرگرمیوں میں بھی تسلسل قائم رہے گا۔
علاوہ ازیں پی اینڈ ڈی بورڈ نے پنجاب ایجوکیشن ریفارمز پروگرام (پیرا) کو بھی ایک ارب روپے جاری کیے ہیں تاکہ تعلیمی شعبے میں مزید بہتری لائی جا سکے۔