Breaking NewsNationalتازہ ترین

آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا شیڈول بھی طے کرلیا، قومی اسمبلی میں بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا اور بجٹ سیشن یکم جون سے شروع ہوکر پورا مہینہ جاری رہےگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بجٹ سےقبل قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا، جس میں پارلیمانی ایام پورے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اگلا اجلاس عید کے بعد 9 مئی کو بلایا جائے گا، رواں پارلیمانی سال کا آٹھواں سیشن 8 دن چلانےکے بعد 16 مئی کو ملتوی کردیا جائےگا جب کہ رواں پارلیمانی سال کا آخری سیشن 25 جولائی سے 5 اگست تک ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پارلیمانی کیلنڈرکے مطابق اب تک پارلیمانی سال کے7 اجلاس اور 81 پارلیمانی ایام مکمل ہوئے، جب کہ آئینی طور پر پارلیمانی سال میں قومی اسمبلی کا اجلاس 130 دن ہونا ضروری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں