Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

"بزنس اینڈ اکنامکس : ڈائنامک ورلڈ کا مقابلہ‘‘ ویمن یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

ویمن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اور زرعی یونیورسٹی ملتان کے اشتراک سے سیمینار منعقد ہوا، جس کا موضوع ’’ "بزنس اینڈ اکنامکس: ڈائنامک ورلڈ کا مقابلہ” تھا ۔

سیمینار کے مہمان خصوصی یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے مارک ڈریو تھے، انہوں نے کہا کہ کاروباری تعلیم کی ابھرتی ہوئی ضروریات اور اس ڈیجیٹل دور میں کام کرنے کے طریقوں کی اہمیت دن بدن بڑھتی جارہی ہے، اس لئے ہمیں نئے زاویوں کے ساتھ آگے بڑھنا ہے ،وقت کے ساتھ ساتھ مسابقتی رہنے کے لیے، ایک کمپنی کو معاشرے، ٹیکنالوجی، مسابقت، ریگولیشن، لیبر مارکیٹس، اور بے شمار دیگر شعبوں میں ہونے والی بڑی تبدیلیوں کے جواب میں تیزی سے آگے بڑھنے کے قابل ہونا چاہیے۔

پھر بھی اس طرح کی تبدیلیوں کا امکان گہری غیر یقینی صورتحال پیدا کرتا ہے، جس سے آگے بڑھنے کے سب سے زیادہ منافع بخش راستے کی نشاندہی کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

اگرچہ ادارے کبھی بھی غیر متوقع جھٹکے کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں ہوتے ، لیکن سب سے زیادہ لچکدار لوگ غیر متوقع کی توقع کرنا سیکھتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ ارشاد، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز، دی ویمن یونیورسٹی ۔ پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ کوثر ایچ او ڈی، شعبہ کامرس، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر حسن بچہ، ڈائریکٹر، انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز، بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور ڈاکٹر عائشہ شوکت، ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ کامرس، اسلامیہ یونیورسٹی ، ڈاکٹر برہان اور ڈاکٹر وسیم، ایسوسی ایٹ پروفیسرز یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد نے بھی اپنے مقالے پیش کئے۔

کانفرنس کا اختتام ایم این ایس یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان کے ڈین آف فیکلٹی ڈاکٹر عرفان احمد بیگ نے اختتامی کلمات میں شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button