Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

دو روزہ ڈائس بزنس آئیڈیاز مقابلہ جات کا اختتام پذیر ہوگئے

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں دو روزہ ڈائس بزنس آئیڈیاز مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔

جسکی اختتاحی تقریب مورخہ 28دسمبر بروز منگل کو منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ثاقب بن عطیل سیکرٹری ایگریکلچر ساؤتھ پنجاب تھے ثاقب عتیل نے تقریب کے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج زرعی جامعہ ملتان نے ایک خوبصورت اور کامیاب تقریب کا انعقاد کیا ہے جس میں ملک بھر سے 50سے زائد یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات نے بزنس آئیدیازپیش کئے۔

حکومت کی ترجیحات میں زراعت سر فہرست ہے اور پنجاب گورنمنٹ زراعت کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدام اُٹھانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایگریکلچر صرف اور صرف جدید اصولوں پر چل کر کامیاب ہو سکتی ہے۔اب وقت کی اشد ضرورت ہے کہ لوگوں کو زراعت اور زراعت کے متعلقہ جدید کاروبار کی رہنمائی کی جائے تاکہ کسان ملکی ترقی میں خاطر خواہ حصہ لے سکے۔

اس مقصد کے لئے میں سمجھتا ہوں کہ جامعہ زرعیہ ملتان پورے ملک کی جامعات کو پلیٹ فارم مہیا کر کے مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

تقریب سے بینک آف پنجاب کے ڈویژنل رہنما سرفراز حسین نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ بینک آف پنجاب پاکستان میں نوجوان طلباء کو کامیاب نو جوا ن پروگرام کے تحت آسان شرائط پرقرضہ دے رہا ہے تاکہ وہ اپنے بزنس آیڈیاز کو منطقی انجام تک پہنچاسکیں۔

تقریب سے ڈائس کے چیف خورشید قریشی نے بھی تمام انتظامیہ اور سٹوڈنٹس کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس پروگرام میں شامل ہو کر اسے کامیاب بنایا۔

رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے خطاب کرتے ہوئے تمام ملکی یونیورسٹیز اور پرائیویٹ نجی شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا۔اِن کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کے بعد سابقہ سالوں کی طرح اس سال اللہ کے فضل و کرم سے دوبارہ اس میگا ایونٹ کو کروانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اس پلیٹ فارم کے زریعے ہم نے جامعات کو اور انڈسٹری کو اکٹھا کیا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کے آئیڈیاز سے استفادہ کرتے ہوئے ملکی معاشی مسائل کے حل میں اپنا اپنا کردار ادا کر سکیں۔

آخر میں مہمان خصوصی نے مہمانوں کے ہمراہ مختلف جامعات اور پرایؤیٹ اداروں کے اسٹالز کا بھی دورہ کیا اور ان کی کاوششوں کو بے حد سراہا۔

آخر میں مختلف کیٹگریز میں اول، دوئم اور سوئم انعام پانے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر میجر طارق خان، اعظم صابری،آصف مجید، ڈاکٹر شفیق پتافی، آصف ٹیپو، ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر ذولفقار علی، ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈاکٹر آصف رضا، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر مبشر مہدی سمیت دیگر فیکلٹی و سٹاف، انڈسٹری،کسانوں اور طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button