Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی: چیئرمین ہال کونسل کا آمنہ ہاسٹل کو دورہ

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد نے آمنہ ہال میں میس کا دورہ کیا، آمنہ ہال کی طلبات سے ملاقات کی اور میس کی سہولیات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے صفائی اور حفظان صحت پر زور دیتے ہوئے میس کے عملے کو پہننے کے لئے ایپرن تقسیم کیے، چیرمین ھال کونسل نے ماحول کو صاف رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں مکین طلباء وطالبات کو بہتر اور پر سکون سہولیات کی فراہمی کے لیے بہت کوشاں ہیں ۔ ان کے دورے کا مقصد طالبات کے لیے میس کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہیں ۔

اس موقع پر وارڈن آمنہ ہال پروفیسر ڈاکٹر ریحان کوثر صاحبہ ، سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر سعادت مجید افشان کنول، اور دیگر سٹاف بھی شریک ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button