Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی: فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے بورڈ آف فیکلٹی کا اجلاس

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بورڈ آف فیکلٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر انجینئر طاہر سلطان ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے کی۔

اجلاس میں اہم تعلیمی امور پر غور کیا گیا، بورڈ نے فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ۔ بی۔زیڈ۔یو کے تمام ڈیپارٹمنٹس میں نئے تعلیمی پروگرامز کے آغاز کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ ایچ ای سی کی پالیسی 2023 کے مطابق پی ایچ ڈی تھیسس کی جانچ کے لیئے ماہرین کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر انجینئر طاہر حسن قریشی۔ چیئرمین مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ۔ ڈاکٹر انجینئر محمد عمران ملک۔چیئرمین کمپیوٹر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ۔ پروفیسر ڈاکٹر انجینئر مدثر منیر خان۔ ڈاکٹر انجینئر عبدالوقار راجپوت۔ پرنسپل ٹیکسٹائل کالج۔ ڈاکٹر انجینئر سمرا یوسف۔ بلڈنگ اینڈ آرکیٹیکچرل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ۔ ڈاکٹر انجینئر عامر عباس ٹیکسٹائل کالج۔ پروفیسر ڈاکٹر انجینئر تنویر احمد خان ۔ڈاکٹر انجینئر سجاد احمد۔ ڈاکٹر انجینئر وحید احمد۔ انسٹیٹوٹ آف ایڈوانسڈ مٹیریل۔ ڈاکٹر ابوذر عابد صدیقی ڈیپارٹمنٹ آف بیسک سائنسیز اینڈ ھیومینیٹیز ۔ ڈاکٹر انجینئر اخلاق احمد ۔انجینئر محسن بھٹی و دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء نے پروفیسر ڈاکٹر انجینئر طاہر سلطان کی فیکلٹی کے لیے شاندار خدمات، علمی قیادت اور مسلسل کاوشوں کو بھرپور انداز سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button