Breaking NewsEducationتازہ ترین
جامعہ زکریا : بورڈ آف فیکلٹی آف سائنس کا اجلاس

ڈین فیکلٹی آف سائنس بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد کی زیر صدارت بورڈ آف فیکلٹی آف سائنس کا اجلاس ہوا، جس میں فیکلٹی آف سائنس کے تمام پروفیسرز نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، اجلاس کے ابتدائی خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد ڈین فیکلٹی آف سائنس نے یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ فیکلٹی آف سائنس میں تدریسی و تحقیقی ترقی کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں گزشتہ بورڈ آف فیکلٹی آف سائنس کی منٹس کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز کے مختلف شعبہ جات کے پیپرز سیٹرز، مختلف شعبہ جات کی سکیم آف سٹڈیز، انٹرنل و ایکسٹرنل ممتحین ، داخلوں کی اہلیت کی از سر نو جائزہ اور نصاب کے مختلف کورسز کی منظوری دی گئی۔