Breaking NewsEducationتازہ ترین
شہروں کی ناکہ بندی اور ٹرانسپورٹ کی بندش، زکریا یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس ملتوی
زکریا یونیورسٹی کی فنانس اینڈ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ہونا تھا ملکی نامساعد حالات کے باعث کے انعقاد پر شکوک کے باد ل تھے مگر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال غوری جو اسلام آباد میں موجود ہیں نے اجلاس کے انعقاد کی تیاریاں مکمل رکھنے اور بروقت پہنچنے کی یقین دہانی کرائی مگر وائس چانسلر سمیت لاہور اسلام آباد سے آنے والے ممبران ایف اینڈ پی سی ملتان نہ پہنچ سکے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور کے سیاسی حالات کی وجہ سے شرکاء نے آنے صبح معذرت کرلی، جس کی وجہ سے 10 بجے ہونے والا اجلاس ساڑھے نو بجے ملتوی کردیا گیا۔
اب یہ اجلاس آئندہ سال ہونے کا امکان بتایا جارہا ہے ۔