زکریا یونیورسٹی: ایم اے / ایم ایس سی / حصہ اول و دوئم ( اینول سٹم) و (کمپوزٹ سسٹم ) کا نیا شیڈول

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر انتظام ایم اے / ایم ایس سی / حصہ اول و دوئم ( اینول سٹم) و (کمپوزٹ سسٹم ) میں دوسرا سالانہ امتحان 2023 کے لیے داخلہ فارم ارسال کرنے کے لیے تاریخ میں رد و بدل کیا گیا ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق اب سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ تین مارچ، دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 مارچ مقرر کی گئی ہے جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ امتحان کے انعقاد سے ایک ہفتہ قبل تک مقرر کی گئی ہے جبکہ انعقاد امتحان کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
امتحانی فیس (اینول سسٹم) ایم۔ اے۔ ایم ایس سی / 6000 کمپوزٹ سسٹم ایم اے ایم ایس سی / 12000 مقرر کی گئی ہے داخلہ فارم صرف اور صرف متعلقہ بینک کے توسط سے ہی وصول کیے جائیں گے نیر بینک نا مکمل داخلہ فارم وصول نہیں کرے گا فیس صرف نامزد کردہ بینک کے سی ایم ٹی اکاونٹ میں جمع ہوگی جن کے اکاونٹ نمبر بینک چالان پر درج ہیں۔ اسکے علاوہ کسی اکاونٹ میں فیس جمع ہو گی تو وہ قابل قبول نہیں ہو گی نا مکمل داخلہ فارم واپس ارسال کر دیا جائے گا دوبارہ جمع کروانے کی صورت میں نئی فیس کا اطلاق ہو گا۔
اینول سسٹم و کمپوزٹ سسٹم کے اُمیدواران اپنے اپنے سسٹم میں داخلہ ارسال کرنے کے اہل ہونگے۔ سسٹم کی تبدیلی ہر گز نہ ہوگی۔ نیز ایم اے /ایم ایس سی ( کمپوزٹ سسٹم) میں فریش اُمیدواران شرکت کرنے کے اہل نہ ہیں اُمیدواران کو آخری موقع دیا جارہا ہے تاہم عدم شرکت کی صورت میں تمام تر ذمہ داری امیدوار پر ہو گی۔