Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کا 12واں کانووکیشن 12فروری کو منعقد ہوگا

یونیورسٹی کا 12 واں کانووکیشن کے انعقاد کےلئے گورنر پنجاب نے منظوری دے دی ہے، جس کے بعد کانووکیشن کی تقریب 12 فروری کو جناح آڈیٹوریم میں منعقد کی جائے گی، جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چانسلر بلیغ الرحمان ہوں گے۔

کنٹرولر ذرائع کے مطابق اس کانووکیشن میں تین سیشن 16،17اور 2018 کے طلبا میں گولڈ میڈل اور ڈگریاں عطا کی جائیں گے ، جن کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔

جبکہ گولڈ میڈل لینے والے طلبا وطالبات کی تعداد 186 ہے ، کانووکیشن کی ریہرسل 11فروری کو کی جائے گی ۔

جس میں تمام طلباء طالبات کی شرکت ضروری ہے، کانووکیشن کاسٹیوم کے لئے فرم 11 فروری کو کیمپس پہنچ جائے گی ، طلبا کو اپنا رجسٹریشن کارڈ لانا لازم قراد دیاگیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button