Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے 16ویں کانووکیشن کی تیاری شروع

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے 16 ویں کانووکیشن کے انتظامات کے سلسلہ میں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی صدارت میں یونیورسٹی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان ، پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر، پروفیسر ڈاکٹر اکبرانجم، پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، پروفیسر ڈاکٹر محمد شوکت ملک، ڈاکٹر فواد رسول ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان ، ڈاکٹر سعید اختر شیخ ، پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی ، رجسٹرار صہیب راشد خان ، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ، آر او طاہر محمود اور پی ڈی ڈاکٹر تنویر احمد و دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی۔

وائس چانسلر نے کانووکیشن کے انعقاد کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں۔

جس کے لیے رجسٹرار صہیب راشد خان نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، نوٹی فیکیشن کے مطابق انویٹیشن کمیٹی کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم ، استقبالیہ کمیٹی کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری ، کیمپس بیوٹی فیکیشن کمیٹی کے کنویر پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی ، سپانسر سرچ کمیٹی کے کنویر پروفیسر ڈاکٹر محمد شوکت ملک ، گولڈ میڈل کمیٹی کے کنویر پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر، ریفریشمنٹ کمیٹی کے کنویر پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، ٹرانسپورٹ کمیٹی کے کنویر پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان ، اکاموڈیشن کمیٹی کے کنویر چیئرمین ہال کونسل ، ہال کمیٹی کے کنویر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر پرنٹنگ اور پبلی کیشنز کمیٹی کے کنویر پروفیسر ڈاکٹر محمد امان اللہ، سیکورٹی اور ڈسپلن کمیٹی کے کنویر ڈاکٹر فواد رسول ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button