Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کا 19واں کانووکیشن کل جمعرات کو ہوگا

زکریا یونیورسٹی کا 19 وا ں کانووکیشن کل جمعرات کو ہوگا ، گورنر پنجاب مہمان خصوصی ہوں گے۔

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کا کانووکیشن آج ہوگا جس میں 335طلبا وطالبات کو گولڈ میڈل دیئے جائیں گے جبکہ 55پی ایچ ڈی سکالرز کو ڈگریاں ایوارڈ کی جائیں گی جبکہ بی ایس، ایم ایس کے چھ ہزار سے زائد طلباوطالبات کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی، کانووکیشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

گذشتہ روز کانووکیشن کی ریہرسل کی گئی، جس میں فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز اینڈ لینگویجز، فیکلٹی آف سائنس، فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، فیکلٹی آف کامرس، لاء اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی فیکلٹی، فیکلٹی آف فارمیسی، ویٹرنری سائنسز کی فیکلٹی کے طلبا وطالبات نے شرکت کی کانووکیشن میں سیشن 2019-2021، 2020-2022، 2017-2021 اور 2018-2022، 2016-2021، 2017-2022 اور سالانہ 2021 کے لیے پاس آؤٹ ہونے والے امیدواروں کو ڈگریاں دی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button