Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان کی 40 ویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی 40 ویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں یونیورسٹی کی فیکلٹی بورڈز کی سفارشات کی روشنی میں اکیڈمک پروگرامز کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کوئی بھی نیا پروگرام شروع کرنے سے پہلے ایچ ای سی کے احکامات اور مارکیٹ سروے کو مد نظر رکھا جائے۔

اجلاس میں تمام ڈینز آف فیکلٹیز اور پروفیسرز نے شرکت کی، جبکہ میڈم زاہدہ اظہر، ایڈشنل سیکرٹری HED اور امجد حسین، ڈائریکٹر جنرل اکیڈمک ایچ ای سی نے ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی۔

اجلاس میں اعجاز احمد رجسٹرار، جامعہ زکریا نے سیکریٹری کے فرائض سر انجام دیے، جن کے ساتھ فیصل اکرام ، اسسٹنٹ رجسٹرار، اکیڈ نے معاونت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button