Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے پانچ ڈیپارٹمنٹس کے چیئرمین تبدیل کر دیے گئے

زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال نےپانچ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمینوں کی مدت پوری ہونے پر اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے نئے چیئرمین تعینات کردئے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فزکس کے نئے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نعیم انجم ہوں گے، آئی ایم ایس کے نئے ڈائریکٹر ڈاکٹر نعمان عباسی کو بنایا گیا ہے، فوڈ سیفٹی اور کوالٹی مینجمنٹ کے نئے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
اینیمل فوڈ پروڈکٹ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری ڈاکٹر ماجد حسین کو سونپی گئی ہے جبکہ شعبہ ہیومن نیوٹریشن کی چیئرمین شپ ڈاکٹر افضل کے سپرد کر دی گئی ہے۔




















