حادثے کا شکار ہونےوالے بس پھر کیمپس کی سٹرکوں پر دوڑنے لگی، ڈرائیور کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی
زکریا یونیورسٹی میں 29 نومبر 2022 کو بس حادثے میں ایک طالبعلم جاں بحق ہوگیا تھا بس نمبر147جس کو ندیم بلوچ چلارہا تھا طالب علم احمراقبال جو مطالعہ پاکستان کے تھرڈ سمسٹر کا طالبعلم تھا پر چڑھ گئی اور بری طرح کچل دیا، ساتھ ہی قریب کھڑی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا ، اس حادثے میں احمر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک طالبعلم زخمی ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : بس حادثہ؛ ڈرائیور معطل، پیڈا لگ گیا
اس واقعہ کے بعد بس کو گراونڈ کردیا گیا اور ڈرائیور کو معطل کردیا گیا تھا انکوائری شروع ہوئی اورروایت کے مطابق انکوائری فائلوں تک محدود ہوگئی اور ذمےداروں کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں ہونے والے بس حادثے کی انکوائری آخری مراحل میں داخل
تاہم بسوں کی کمی کوپورا کرنے کےلئے بس کو چلانے کافیصلہ ہو ا ٹرانسپورٹ آفیسر ملک محمدنوا ز نے ذاتی دلچسپی لیکر بس کو مرمت کرایا اور گاڑی کو یونیورسٹی کی سڑک پر ایک بار پھر چلوا دیا۔
ٹرانسپورٹ آفس کے ذمے داروں نے گاڑی میں بیٹھ کر یونیورسٹی کا چکر بھی لگایا ان کاکہناہے کہ بس آج سے یونیورسٹی روٹ پر بھی چلے گی۔