زکریا یونیورسٹی : "ایڈمن آفیسرز کیس” کے متاثرین نے ترقی کا مطالبہ کردیا

زکریا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفراللہ کے دور کے "ایڈمن آفیسر کیس” اس وقت اینٹی کرپشن میں زیر سماعت ہے، جس کی انکوائریاں مکمل ہوچکی ہے، مگر 10 برس سے زائد عرصے گزرنے باوجود اس کیس کافیصلہ نہیں ہوا۔
اس کیس کے متاثرین اور شامل ایڈمن آفیسرز نے اب ترقی کا مطالبہ کردیا۔
اس سلسلے میں وائس چانسلر کو دی گئی درخواست میں ایڈمن آفیسر کنٹرولر برانچ وجاد حسین منگانہ، ایڈمن آفیسر انگلش رانا منان الطاف، ایڈمن آفیسر عثمان ہال حافظ ساجد یعقوب اور محمد نواز نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمارے مشاہدے میں آیا ہے کہ کچھ ایڈمن آفیسرز کو ترقی دے کر اسسٹنٹ رجسٹرار بنادیاگیا ہے، اور باقی افراد کو بھی اسسٹنٹ رجسٹرار، اسسٹنٹ کنٹرولر اور اسسٹنٹ خزانہ دار بنایا جارہا ہے۔
جو ہمارے ساتھ زیادتی ہے، ہم سینارٹی میں سب سے اوپر ہے، بدقسمتی سے ہمارا کیس اس وقت انٹی کرپشن میں ہے ۔
گزشتہ 8 برس سے انٹی کرپشن اس کا کوئی فیصلہ نہیں کرپارہی ہے، جبکہ انٹرنل کمیٹی میں ہمارے کیس کلیئر ہوگئے ہیں۔
ایسے میں ہماری ترقی ہمارا حق ہے، براہ مہربانی ہمیں ترقی دے کر اسسٹنٹ رجسٹرار تعینات کیا جائے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ وائس چانسلر آفس نے متاثرین کو دادرسی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔