Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : انجینئر ملک رفیق کو گھر بدر کرنے کا حکم
زکریا یونیورسٹی ملتان کی انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کے انجینئیر محمد رفیق کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
زکریا یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار شیخ عطاالحق کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انجینئیر محمد رفیق کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ 30 دنوں کے اندر اندر اپنی رہائش گاہ سٹاف کالونی سی 5 کو خالی کریں، کیونکہ مسلسل غیر حاضری اور ان کے غیر اخلاقی رویہ کی وجہ سے یہ معاملہ یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ اجلاس میں متعدد بار اٹھایا گیا ہے ، اور آپ کو پہلے بھی رہائش گاہ خالی کرنے کا کہا گیا تھا ۔
لہذا اندر 30 یوم وہ اپنی رہائش گاہ کو خالی کریں، بصورت دیگر یونیورسٹی انتظامیہ سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائے گی۔