Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : انتظامیہ اور ایمپلائز یونین میں مذاکرات کامیاب، مطالبات تسلیم

ایمپلائز یونین زکریا یونیورسٹی گذشتہ ہفتے سے احتجاج پر تھی جس کی بڑی وجہ ایمپلائز کو مستقل نہ تھا ، تاہم وائس چانسلر اوردیگر انتظامی عہدیداروں کے ساتھ مذاکرات کے بعد مطالبات تسلیم ہونے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

جس میں صدر صفدر حسین اور سیکرٹری رانا مدثر کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کی زیر صدارت ایسوسی ایشن کے طرف سے بھجوائے گئے مسائل پر ایسوی ایشن کے ساتھ مذاکرات کئے گئے ، مذاکراتی کمیٹی میں رجسٹرار، خزانہ دار ، آر-اے ، چیئرمین سلیکشن کمیٹی، ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن ٹو اور سکیورٹی آفیسر شامل تھے ۔

کمیٹی میں یونیورسٹی ملازمین کے تمام مسائل کے بارےمیں تفصیل کے ساتھ بحث ومباحثہ ہوا۔

فیصلہ کیا گیا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کے لئے سلیکشن کمیٹی 11جنوری کو ہوگی۔

لیو ان کیشمنٹ کےلئے ایچ ای سی کو کو لیٹر لکھا جائے گا ، اور جلد ہی ادائیگی ہوجائے گی۔

پرنٹنگ پریس ملازمین کا ٹائم سکیل 28 جنوری کو متوقع ہونے والی سینڈیکیٹ سے منظوری لے کر فروری میں آرڈر جاری ہوجائیں گے ۔

ترقی پانے والے 23جونئیر کلرکس کی فیکسیشن سوموار کو ہو جائے گی، جبران خان سکیورٹی گارڈ کی مالی امداد کی منظوری ہوگئی ہے۔

لیبارٹری اٹینڈنٹ، لیبارٹری اسسٹنٹ کی پروموشن ماہ جنوری میں ہوجائے گی ، اسسٹنٹ حضرات کی بطور اسسٹنٹ رجسٹرار پروموشن بھی سنڈیکیٹ کے بعد ہوجائے گی۔

سکیل 1تا4 کے20 فیصد کوٹہ پر ملازمین کا ٹائپ ٹیسٹ اگلے ہفتے میں لیا جائے گا۔ ڈس ایبل ملازمین کے الاؤنس کی منظوری سنڈیکیٹ سے لے کر لاگو کیا جائے گا ۔

جونئیر کلرک سے سینیئر کلرک اور سینئر کلرک سے اسسٹنٹ کی پروموشن جنوری میں ہوجائے گی ، یورسٹی ملازمین سکیل 11سے 16 تک
کے بچوں کی تعلیم مارنگ میں فری ہیں، ایوننگ پروگرام میں فری تعلیم کا کیس منظوری کے لئے سنڈیکیٹ میں رکھا جائے گا۔

کمپیوٹر پروگرامر کی ترقی بھی جلد ہوجائے گی، فیلڈ اسسٹنٹ کی ترقی کا کیس بھی سنڈیکیٹ سے منظوری کے لئے بھجوایا جائے گا ۔

یونیورسٹی ملازمین کے 15فیصدسپیشل الاؤنس کا کیس بھی سنڈیکیٹ سے منظوری کے بعد لاگو کیا جائےگا۔

اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ اگر یونیورسٹی انتظامیہ نےاپنے لئے گئے دورانیہ میں یونیورسٹی ملازمین کے تمام مسائل کو حل کرنے میں کسی قسم کی لیت ولعل کا مظاہرہ کیا تو ایسوی ایشن تمام یونیورسٹی ملازمین کو اگلے لائحہ عمل سے آگاہ کرے گے، اور پھر یونیورسٹی کا مکمل طور پر بند رکھنے کا حق رکھتی ہوگی۔

ملازمین اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں اور کسی قسم کے پروپیگنڈہ کا حصہ نہ بنیں، یونیورسٹی ملازمین کے تمام مسائل حل ہونگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button