Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی چوری کیس ٹیچرز سیاست کی نظر؛ راجہ شہزاد کی تنخواہ بند، گھر کو سیل کرنے کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی میں چوری کیس ‘ٹیچر سیاست’ کی نظر ہونے لگا، اساتذہ کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے انتظامیہ نے غیر قانونی اقدام اٹھانے شروع کردیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اکاونٹس کے سینئر کلرک راجہ شہزاد کی اہلیہ پر الزام ہے کہ وہ یونیورسٹی میں ہونے والے چوریوں میں ملوث ہے چونکہ پولیس نے راجہ شہزاد کو بے گناہ قرار دے دیا تھا تاہم ان کی اہلیہ کو ایک کیس میں معمولی ریکوری ڈال کر جیل بھجوادیا گیا تھا، جہاں سے ان کی ضمانت ہوگئی جبکہ ایک اور کیس میں بھی گزشتہ روز کوئی ریکوری نہ ہونے پر مبینہ ملزمہ خاتون کی ضمانت ہوگئی۔

دوسری طرف یونیورسٹی انتظامیہ نے اساتذہ کی ہمدردیاں حاصل کرنے کےلئے ایسے اقدام اٹھانے شروع کردئیے ہیں، جن کی قانون میں جگہ نہیں ہے۔

بدھ کے روز راجہ شہزاد کی تنخواہ فوری طور پر روک دی گئی جبکہ گزشتہ روز وائس چانسلر نے ان کے گھر کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے جس پر یونیورسٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دونوں احکامات غیر قانونی ہیں کیونکہ راجہ شہزاد پر ابھی تک کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ناہی اس کے خلاف کوئی انکوائری شروع ہوئی جبکہ وہ معطل بھی نہیں ہے۔ ماضی میں بھی ایسے کیسز میں عدالت نے ملک رفیق اور سرفراز خان کو ریلیف دیاتھا اور یونیورسٹی انتظامیہ کی سرزنش کی تھی۔

دریں اثنا راجہ شہزاد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اب پروفیسرز کے دباؤ کی وجہ سے دوبارہ ناجائز مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کررہی ہے، دھمکیاں دی جاری ہیں اور بلیک میل کیا جارہا ہے کہ تمہاری اہلیہ باقی مقدمات میں بھی ملوث ہے، تم اسکی جگہ سب کیسز میں لوگوں کو ریکوری دو۔ میرا موقف ہے کہ اگر میری اہلیہ کسی بھی مقدمے میں ملوث ہے تو اسکو سزا ملنی چاہئے اگر عدالت بے گناہ بھی کردے تو بھی میری عزت کبھی واپس نہیں آۓ گی۔ اگر وہ ملوث ہے تو اسکے بھائیوں و ماں باپ سے ریکوری کی جاۓ ، میں خود بھی انتظامیہ کا ساتھ دوں گا، لیکن کوئی بھی اگر بے گناہ ہو تو اسکو ملوث نہیں کرنا چاہئے۔ میں نے بیس سال یونیورسٹی میں بڑی ایمانداری اور سفید پوشی سے سروس کی ہے۔ ساتھ ساتھ اپنی پڑھائی بھی جاری رکھی یونیورسٹی کا ہر فرد فیکلٹی ممبران، افسران، ملازمین سب میری طبیعت سے واقف ہیں، مجھے یونیورسٹی کی اندرونی سیاست میں بھی جھونکا جارہا ہے، میں کہیں نہیں بھاگ رہا، ملتان میں ہی موجود ہوں اور تمام کیسز کا سامنا کررہا ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button