Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : انتظامیہ کا نیا کارنامہ سامنے آگیا، چانسلر، صوبائی اسمبلی کے اختیارات کا استعمال

زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کا ایک نیا کارنامہ سامنے اگیا یونیورسٹی ایکٹ اور کیلنڈر کے خلاف ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ کو سلیکشن بورڈ کا ممبر بنا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 جولائی کو ہونے والے سلیکشن بورڈ میں پہلی بار ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ بطور ممبر شرکت کریں گے، جس سے اس بورڈ کی قانونی حیثیت کمزور ہو جائے گی کیونکہ یونیورسٹی ایکٹ اور کیلنڈر کے مطابق سلیکشن بورڈ کے ممبران کی تشکیل یونیورسٹی ایکٹ میں کردی گئی ہے، موجودہ وائس چانسلر نے اپنے قانون بناتے ہوئے ایچ ای سی کا سہارا لیتے ہوئے ڈائریکٹر کوالٹی کو سلیکشن بورڈ کا ممبر بنادیا۔

اس سے قبل ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ کو سلیکشن بورڈ کا ممبر بنانے کے لیے کیس سنڈیکیٹ میں لے جایا گیا تھا، جہاں تمام ممبران کا اتفاق تھا کہ یونیورسٹی کا آئین اور کیلنڈر اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ڈاکٹر کوالٹی کو سلیکشن بورڈ کا ممبر بنایا جائے یا وہ ووٹنگ پاور دی جاسکے۔

ممبر سنڈیکیٹ ساجد طفیل نے اس معاملے پر احتجاجی نوٹ بھی درج کرایا تھا جس پہ انہوں نے کہا تھا کہ سیکشن 25 زکریا یونیورسٹی ایکٹ کے تحت سنڈیکیٹ کمپوزیشن اور سلیکشن بورڈ کی تشکیل کردی گئی ہے جس کے بعد یہ ممکن نہیں ہے کہ ان میں تبدیلی کی جا سکے مگر ہاؤس نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ان کو نان ووٹنگ پاور رکھیں گے صرف ان معاملات میں اپنی رائے دے سکیں گے جہاں ان کی مدد کی ضرورت ہوگی مگر قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ کی موجودگی میں سلیکشن بورڈ کی قانونی حیثیت کمزور ہو گئی ہے کیونکہ جو بھی امیدوار سلیکشن بورڈ میں پیش ہوگا اور کامیاب نہ ہونے کی صورت میں عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹا سکے گا جس میں وہ اپنا یہ موقف بیان کر سکتا ہے کہ سلیکشن بورڈ میں غیر متعلقہ افراد موجود تھے کیونکہ یونیورسٹی ایکٹ اور کیلنڈر اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ مقررہ قوانین سے ہٹ کر کوئی بھی ممبر یا فرد سلیکشن بورڈ میں موجود ہو، ڈائریکٹر کوالٹی کی موجودگی خلاف قانون ہے اس کے بعد پورا سلیکشن بورڈ معطل یا ختم کیا جا سکے گا۔

ڈائریکٹر کوالٹی سلیکشن بورڈ کا ممبر بنانے کے لیے یونیورسٹی ایکٹ میں ترمیم کرنا ہوگی، جس کے لیے سارا کیس سنڈیکیٹ ،سینٹ سے منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جہاں سے اسمبلی میں دو تہائی اکثریت کے بعد ایکٹ میں ترمیم ممکن ہو سکتی ہے۔

تاہم وائس چانسلر نے گورنر صوبائی اسمبلی وزیر اعلیٰ کے تمام اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ کو سلیکشن بورڈ کا ممبر بنا دیا، جس کے بعد 12 جولائی کو ہونے والا سلیکشن بورڈ ابھی سے متنازع ہو گیا جس کے بعد اس بورڈ کی قانونی حیثیت سوال اٹھنے لگے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button