Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی ملتان ایڈمیشن کمیٹی کا اجلاس

زکریا یونیورسٹی ملتان ایڈمیشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید احمد، ڈین فیکلٹی آف سائنس کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں جاری داخلہ جات بہار 2025 کے متعلق مختلف امور زیر بحث آئے، طلباء وطالبات کے داخلوں کے معاملات کی اسانی کے لئے مرکزی داخلہ افس کے قیام اور اس سلسلہ میں ان کی کاوشوں کو سراہا گیا ۔
اجلاس میں ممبران نے شرکت کی پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز ، پروفیسر ڈاکٹر عامر سلطان، پروفیسر ڈاکٹر صہیب القدس ، پروفیسر ڈاکٹر جاوید سلیانہ ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عرفان ، پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد ، پروفیسر ڈاکٹر عزا یاسمین ، پروفیسر ڈاکٹر فواد رسول ، ڈاکٹر سمزہ فاطمہ ، ڈاکٹر جویرہ عباس ، نے شرکت کی۔