Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی: ایڈمیشن کمیٹی کا اجلاس

زکریا یونیورسٹی ایڈمیشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد کی زیر صدارت ہوا۔

چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد نے 2025 میں داخلہ کے لیے پالیسی کے بارے میں بریف کیا، انہوں نے اس بارے میں مزید کہا کہ یونیورسٹی میں زیادہ سے زیادہ داخلے کرنا ہمارا سب سے بڑا ایجنڈا ہے۔

ڈائریکٹر آئی ٹی نے یونیورسٹی میں داخلے کے لیے Priority Basis پر ایڈمیشن کرنے کے لیے بریفنگ دی، جسے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ منظور کر لیا گیا۔ اس بار بی۔زیڈ۔یو میں داخلے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کی طرز پر کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں 2025 میں داخلے کے لیے پالیسی کی متفقہ منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیکلٹیز کے ڈینز کے علاوہ باقی ممبران نے شرکت کی۔ سیکرٹری کے فرائض خالد بن طالب( ڈپٹی رجسٹرار ) رجسٹریشن برانچ نے ادا کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button