زکریا یونیورسٹی میں ایڈمیشن کمیٹی کا اجلاس
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ایڈمیشن کمیٹی کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کی زیر صدارت ہوا۔
چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد نے سپرنگ 2025میں داخلہ کیلئے اشتہار کے بارے میں بریف کیا، وائس چانسلر نے کہاکہ جامعہ زکریا ساؤتھ پنجاب کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہونے کے ناطے یہاں کے لوگوں کو کوالٹی ہائیر ایجوکیشن کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے، لہذا سپرنگ 2025 سمسٹر میں داخلے اسی سلسلے کی آخری کڑی ہے، جامعہ زکریا کے پاس بہترین لیبارٹریز اور انفراسٹرکچر ہے، انہوں نے زیادہ سے زیادہ داخلہ کرنے پر ایڈمیشن کمیٹی کے تمام ممبران کی کاوش کو سراہا۔
اجلاس میں یونیورسٹی میں قائم کردہ نئے سنٹرلائیزڈ ایڈمیشن آفس کی بریفننگ میں بتایا گیا کہ نئے آنے والے طلباء وطالبات کے لئے ون ونڈو اپریشن کے تحت داخلے پراسس کو آسان بنا دیا گیا ہے، جس سے ماضی کی طرح اب طلباء و طالبات کو مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔
اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان, پرفیسر ڈاکٹر آصف یاسین , پروفیسر ڈاکٹر جاوید اسلم, پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد , پروفیسر ڈاکٹر عرفان انور , پروفیسر ڈاکٹر فواد رسول, پروفیسر ڈاکٹر عزرا, پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب , ڈاکٹر طارق اسماعیل , ڈاکٹر سمزہ فاطمہ اور ڈاکٹر جویریہ عباس نے شرکت کی، سیکرٹری کے فرائض خالد بن طالب (ڈپٹی رجسٹرار) رجسٹریشن نے ادا کیئے۔