Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : سپورٹس کی بنیاد داخلوں کےلئے اسناد کی تصدیق کاعمل مکمل، ٹرائلز 5ستمبر سے شروع ہوں گے

زکریا یونیورسٹی میں سپورٹس کی بنیاد پر داخلوں کےلئے امیدواروں کے کوائف کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ، اب ٹرائلز 5ستمبر سے 7ستمبرتک جاری رہیں گے ۔
بی ایس پروگرامز میں داخلے کےلئے ٹرائلز گرلز کی ٹرائلز 5ستمبر کو مریم ہال میں صبح 9 بجے سے شام چار بجے تک ہوںگے ، اور بی ایس پروگرامز بوائز کےلئے ٹرائلز چھ ستمبر کو سپورٹس جمنزیم میں ہوں گے ۔
جبکہ سات ستمبر کو فٹبال ، کرکٹ ، ہاکی، کبڈی اور ہینڈ بال کے ٹرائلز ہوں گے ۔