Breaking NewsEducationتازہ ترین
جامعہ زکریا : ایڈوانس سٹڈی اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ایڈوانسڈ سٹڈی اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔
اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم خان ، رجسٹرار صہیب راشد خان، کنٹرولر ڈاکٹر امان اللہ، ڈین ڈاکٹر محمد عزیر، ڈاکٹر عبدالرحیم، ڈاکٹر مسعود احمد، ڈاکٹر شیخ سعید احمد، ڈاکٹر فاروق زین، ڈاکٹر محمد جاوید ، ڈاکٹر صہیب قدوس، ڈاکٹر شمزہ ، ڈاکٹر ثروت سلطانہ ، ڈاکٹر نجم الحق و دیگر ممبران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں پی ایچ ڈی اور ایم فل سکالرز کے تھیسیس کی منظوری سمیت متعدد سکالرز کو پی ایچ ڈی اور ایم فل کرنے کی اجازت دی گئی ، جبکہ اندرونی و بیرونی ممتحن مقرر کرنے کی بھی باضابطہ منظوری دی گئی۔