Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس زیرصدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی منعقد ہوا۔

اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان ، رجسٹرار صہیب راشد خان ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم ، پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر،پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ، ڈاکٹر جاوید سلیانہ ، ڈاکٹر نجم الحق ، ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، ڈاکٹر عقیلہ نے بطور ممبر شرکت کی۔

اجلاس میں 19 ایم فل سکالرز اور 8 پی ایچ ڈی سکالرز کی نئی رجسٹریشن کی منظوری دی گئی ، جبکہ دو ایم فل سکالرز کو تھیسز کے ٹائٹل کی تبدیلی کی منظوری دی گئی۔

اجلا س میں پی ایچ ڈی کے متفرق کیسز پر غور و خوض کیاگیا۔

اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز شعبہ سوشیالوجی میں شفٹ کیے جانے والے طلباء کی پی ایچ ڈی کے حوالے سے وائس چانسلر کی زیرصدارت ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو کہ ایک عرصہ دراز سے زیرالتواء کیسز پر فیصلہ کرے گی۔

اجلاس میں 23 سپروائزروں کی ایویلویشن کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پندرہ پی ایچ ڈی سکالرز کا وائیوا لینے کی منظوری دی گئی، جبکہ ایچ ای سی پالیسی کے مطابق یہ فیصلہ کیاگیا کہ کورس ورک مکمل کرنے والے پی ایچ ڈی سکالرز چھ ماہ کے اندر سناپسز جمع کرائیں گے۔

اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جنرلز کی منظوری کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں