Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے نتائج کا اعلان ، طالبات نے میدان مارلیا

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان نے ایسوسی ایٹ ڈگری آف آرٹس اور ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس کے پہلے سالانہ امتحان 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

نتائج کا اعلان کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ نے کیا ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ایسو سی ایٹ ڈگری آف آرٹس پروگرام میں14013امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ، جس میں سے6057 طلباء پاس ہوئے اور نتائج کی کامیابی کا تناسب2 43.2 فی صدر ہا۔

جبکہ ایسو سی ایٹ ڈگری سائنس پروگرام میں 9916 طلباء و طالبات نے شرکت کی، اور 5202پانچ ہزار دو سو دوطلباء پاس اور نتائج کی کامیابی کا تناسب 52.46 فی صد رہا۔

امتحان میں 12 نقل کے کیس رجسٹرڈ ہوئے۔ اور ان تمام کیسوں کا فیصلہ بھی کردیاگیا ۔

آرٹس ڈگری پروگرام میں تمام پوزیشنیں پرائیویٹ طلباء طالبات نے حاصل کیں ، جبکہ ایسو سی ایٹ ڈگری سائنس میں پرائیویٹ و گورنمنٹ کالجز کے طلباء طالبات نے پوزیشنیں اپنے نام کیں۔

ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس پروگرام کے تحت پہلی پوزیشن سٹی کالج ملتان کی طالبہ نازش ممتاز نے 721 نمبر لے کر حاصل کی۔
جبکہ گورنمنٹ کالج کی طالبہ کومل اقبال نے 710 نمبر لے کر دوسری پوزیشن ، سٹی کالج ملتان کی طالبہ اقراء نے 703 نمبر لے کر تیسری پوزیشن ، رائز کالج ملتان کی طالبہ بختاور مجید نے 696 نمبر لے کر چوتھی پوزیشن اور گورنمنٹ کالج میاں چنوں کے طالب علم محمد زاہد نے 691 نمبر لے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس پروگرام میں پرائیویٹ طالبہ مقدس عثمان نے 666 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ، جبکہ عیشا صدف نے 654 نمبر لے کر دوسری پوزیشن ، ماریہ حمید نے 642 نمبر لے کر تیسری پوزیشن ، ماہا افضل نے بھی 642 نمبر لے کر تیسری پوزیشن اور ارم حسن نے 637 نمبر لے کر چوتھی پوزیشن اور حسن نواز نے 634 نمبر لے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

زکریا یونیورسٹی نے پوزیشن لینی والی طالبات اور طلبا پر انعامات کی بارش کردی۔

گزشتہ روز تقریب میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات کو فی کس 50 ہزار روپے ، دوسری پوزیشن کے لیے 40 ہزار روپے ، تیسری پوزیشن کے لیے 30 ہزار روپے ، چوتھی پوزیشن کے لیے 20 ہزار روپے اور پانچویں پوزیشن کے لیے 10 ہزار روپے کیش ایوارڈ تقسیم کیا۔

نمایاں پوزیشن ہولڈر طلباء کے مابین کیش ایوارڈ اور ان کے رزلٹ کارڈ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ نے تقسیم کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں